ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملائیشیا میں کشتی کا حادثہ، آٹھ لاشیں برآمد

ملائیشیا میں کشتی کا حادثہ، آٹھ لاشیں برآمد

Mon, 25 Jul 2016 16:29:48  SO Admin   S.O. News Service

کوالالمپور25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ملائیشیا کے ساحلی محافظوں نے بتایا ہے کہ ویک اینڈ پر جنوبی ریاست جوہر کے ساحلی علاقے میں ایک کشتی کی غرقابی کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بیس ابھی تک لاپتہ ہیں۔ حکام نے آج بتایا کہ غالباََیہ حادثہ بپھری ہوئی سمندری لہروں کی وجہ سے پیش آیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس کشتی میں باسٹھ افراد سوار تھے، جو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن تھے۔ چونتیس افراد کو بچا لیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔


Share: